امارات کے سفیر کا خواتین سفارتکاروں کے عالمی دن کے موقعے پر خصوصی پیغام

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نےسفارت کاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے سفارت کاری میں خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر سفارتی میدان میں خواتین کے اہم کردار پر تعریف اور فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات ان اقدار اور اصولوں پر یقین رکھتا ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی میدان سمیت تمام شعبوں میں ان کے کردار کو مستحکم کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp