نرسنگ اسٹاف کے لیے سعودی عرب میں ملازمت کے مواقع، راولپنڈی اور لاہور میں انٹرویوز ہوں گے

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے زیر اہتمام سعودی عرب کے لیے نرسز کے واک ان انٹرویوز کا عمل 27 جون سے شروع ہو گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق او ای سی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ نرسز کے انتخاب کے لیے واک ان انٹرویوز 27 اور 28 جون کو شالیمار ٹاور ہوٹل جیل روڈ لاہور، 2 اور 3 جولائی کو پرل کانٹی نینٹل (پی سی) ہوٹل راولپنڈی سمیت مختلف تاریخوں اور مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کو مختلف شعبوں میں نرسنگ اسٹاف کی ضرورت ہے جن میں امراضِ قلب کی نگہداشت، ایمرجنسی، طبی نگہداشت، دایہ گیری، شعبہ اطفال، نازک امراض کی نگہداشت، گردوں کی صفائی، نوزائیدہ کی نگہداشت، آنکولوجی، جراحی کی نگہداشت اور انتہائی نگہداشت شامل ہے۔

ان کے مطابق حتمی انتخاب کے لیے صرف اہل خواتین کو ہی مدعو کیا جائے گا جن کے پاس بیچلر آف سائنس ان نرسنگ یعنی بی ایس سی این (4 سالہ) یا (پوسٹ آر این) اور متعلقہ شعبے میں کم از کم 2 سال کا تجربہ ہواور عمر 45 سے زیادہ نہ ہو۔

انہوں نے کہاکہ کمپنی کی طرف سے منتخب ملازمین کو رہائش، ٹرانسپورٹ، سعودی لیبر قانون کے مطابق ایک سال کے بعد مفت واپسی کا ٹکٹ، ہر سال 21 دن کی تعطیلات تنخواہ کے ساتھ دی جائیں گی۔

’دلچسپی رکھنے والی ڈگری ہولڈرز ویب سائٹ https://oec.gov.pk/ کے ذریعے درخواست دے سکتی ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ تکنیکی مدد کے لیے او ای سی ہیلپ ڈیسک 0311-0011-632 UANاور یا ای میل helpdesk@oec.gov.pk پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں