غیرمتوقع برف باری آڑے آگئی، شندور پولو فیسٹیول ملتوی

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے موسم کی خرابی کے باعث شندور پولو فیسٹیول ملتوی کردیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے فیسٹیول ملتوی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں برس پولو فیسٹیول کا انعقاد 28 سے 30 جون کو ہونا تھا تاہم غیرمتوقع برفباری کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کیا جارہا ہے۔

محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث ایونٹ کو ملتوی کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ موسم ٹھیک ہونے پر ایونٹ کا انعقاد کب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp