یروشلم کی تاریخی و قانونی حیثیت برقرار رہنی چاہیے: پوپ فرانسس

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ یروشلم کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کو ویٹیکن سٹی میں سفارت کاروں سے سالانہ ملاقات میں پوپ فرانسس نے یروشلم میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یروشلم کا تعلق تین مذاہب سے ہے جن میں اسلام، یہودیت اور عیسائیت شامل ہے۔ اس (یروشلم) کو تنازعات کا تھیٹر ہونے کے بجائے امن کا فورم ہونا چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق براہ راست مذاکرات کو بحال کریں گے۔
ویٹیکن سٹی کے لیے فلسطین کے سفیر عیسٰی قسیسیہ نے پوپ فرانسس کو صدر محمد عباس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور ان پر زور دیا کہ وہ یروشلم میں انصاف، امن اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے دعا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp