شاہین صہبائی، صابر شاکر اور عادل راجہ سمیت دیگرکے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کرنے کا عدالتی حکم

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیزی اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں اشتہاری ہونے پر سینیئر صحافی شاہین صہبائی، صابر شاکر، یوٹیوبر عادل فاروق راجہ، معید حسن پیرزادہ، سید حیدر رضا مہدی اور وجاہت سعید خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور اوورسیز سہولیات بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مذکورہ اشتہاری ملزمان کی جائیداد کی تفصیل فراہم کرنے، چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ اور نائیکوپ جبکہ ایف آئی اے کے ڈی جی کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہان کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 10 جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین صہبائی، صابر شاکر، معید پیرزادہ، عادل راجہ، حیدر مہدی اور وجاہت ایس خان کے خلاف اشتعال انگیزی اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟