کیا حکومت نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردے گی؟

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز سینیٹ نے فنانس بل 2024 کے لیے اپنی سفارشات کی منظوری دی جنہیں قومی اسمبلی کو فنانس بل میں شامل کرنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حتمی فیصلہ کرسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی تجویز اصل فنانس بل 2024 کا حصہ تھی لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا۔

ایسے کیسز میں جہاں نان فائلرز نوٹسز کا جواب نہیں دے رہے، حکومت ان کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کی تجویز پر غور کرسکتی ہے۔ اگر حکومت نے یہ فیصلہ کیا تو نان فائلرز کے اکاؤنٹس اس وقت تک منجمد رہیں گے جب تک کہ وہ ایکٹو ٹیکس دہندگان کی فہرست (اے ٹی ایل) میں شامل نہ ہوجائیں۔

اگر یہ تجویز ترمیم شدہ فنانس بل 2024 کا حصہ بنی تو ایف بی آر ایک انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا جس کے تحت بینک اکاؤنٹس مجنمد کرنے کے لیے نان فائلرز کے ناموں کی فہرست تیار کی جائے گی۔

علاوہ ازیں، ترمیم شدہ فنانس بل 2024 کے تحت موبائل فونز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی جگہ فکسڈ سیلز ٹیکس مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، فکسڈ سیلز ٹیکس کتنا ہوگا، اس کا انحصار درآمد شدہ موبائل فونز کے برینڈز پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp