با اثر افراد کی شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاڑکانہ کے باڈہ تھانے میں ایس ایچ او کے بیٹے نے والد کے تھانے میں دو طالب علموں کو لاک اپ میں بند کرکے رات بھر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور صبح ان کو رہا کر دیا۔
لاڑکانہ میں ایس ایچ او کے بیٹے نے اپنی عدالت لگائی کیڈٹ کالج کے دو طالب علموں جو کہ سگے بھائی بھی ھیں
دونوں کو لاکپ میں بند کرکے رات بھر تشدد کیا
اور صبح لاکپ سے باھر لاکر ازاد کر دیا pic.twitter.com/wLupEoBSDk— Engr Shakir Khan ( JUI ) (@engrshakirkhan) June 26, 2024
لاک اپ میں طلبا پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او باڈہ رحمت اللہ سولنگی اور چار اہلکاروں کو معطل کرکے ایس ایس پی کو تحقیقات کا حکم دےدیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او رحمت اللہ سولنگی کا بیٹا نوید عرف راجہ سولنگی گزشتہ رات پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ناکہ لگا کر کھڑا تھا، اس دوران یاسر اور مزمل نامی طالبعلموں کو روکا گیا اور باڈہ تھانے کے لاک اپ میں منتقل کر کے تشدد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق طالبعلموں کے والدین کے احتجاج پر ایس ایچ او نے تھانے پہنچ کر دونوں طالبعلموں کو رہا کیا سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پر واقعہ پر شدید تنقہد کی جا رہی ہے۔