روسی آرمی چیف اور سابق وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق، یوکرین میں شہریوں پر حملوں اور جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

ہیگ میں قائم عدالت ماننا ہے کہ 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک روسی افواج کی جانب سے یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر پر کیے گئے میزائل حملے کے ذمہ دار روسی آرمی چیف اور وزیر دفاع تھے۔

عدالت نے سابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور جنرل ویلری گیراسیموف پر جنگی جرائم اور انسانیت سوز کارروائیوں کا الزام لگایا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ عرصہ کے دوران روسی فوج نے یوکرین میں متعدد مقامات پر سینکڑوں پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنز پر بڑی تعداد میں حملے کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال عدالت نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔ روسی صدر پر یوکرین سے بچوں کے اغوا کا الزام لگایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp