کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم وسیم احمد نوشہرہ میں بطور ایس ڈی او تعینات تھا جہاں اس نے ایک صابن فیکٹری کے مالک کی بجلی چوری میں معاونت کی۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزم نے بجلی چوری کے عوض کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی، بجلی چوری سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو پیسکو ایم اینڈ ٹی آفس پشاور سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے