ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث اعلیٰ سرکاری عہدیدار کو گرفتار کر لیا

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن میں ملوث فیڈرل سیڈ اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سعداللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سراج محمد نے ملزم کو پشاور سے گرفتار کیا۔ سخی محمد کرپشن، رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث تھا۔

ملزم سخی محمد فیڈرل سیڈ اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں بطور ریجنل ڈائریکٹر تعینات رہا۔ سخی محمد سیڈ کمپنیوں سے رشوت لینے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم رشوت کے لیے اپنی زوجہ، بچوں اور رشتہ داروں کے بینک اکاؤنٹس استعمال کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف کرپشن کے حوالے سے ٹھوس شواہد حاصل کر لیے گئے۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘