پنجاب میں ’اپنا گھر، اپنی چھت‘ پراجیکٹ کا افتتاح 14 اگست کو ہوگا

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں ’اپنا گھر، اپنی چھت‘ پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے، 1 لاکھ گھر پنجاب کے تمام اضلاع میں 3 ہزار کے حساب سے بنیں گے، پراجیکٹ کا افتتاع 14 اگست کو ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 56 نکاتی ایجنڈے میں کسانوں کارڈ کی مد میں 400 ارب روپے کی منظوری دی، مریم نواز عوام کے مسائل جانتی ہیں، وہ جب وزیراعلیٰ بنی تو انہیں معلوم تھا کہ عام آدمی کا بنیادی مسئلہ ہی مہنگائی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی میٹنگ مریم نواز نے مہنگائی پر کی، انہوں نے آٹے کی قیمت کم کی، مہنگائی کم ہونے میں وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم کردار ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم نواز نے وہ تمام منصوبے شروع کیے ہیں جن کا وعدہ انہوں نے اپنی الیکشن مہم میں نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں اور بڑے لوگ تھے جو الیکشن مہم کے دوران عوام کو بڑے سہانے خواب دکھا کر آئے تھے لیکن انہوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، انڈے، کٹے، مرغیاں نکلی تھیں اور کچھ نہیں نکلا تھا۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ اب وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کے لیے ’اپنا گھر، اپنی چھت‘ شروع کرنے جارہی ہیں، ایک لاکھ گھر صوبے کے تمام اضلاع میں 3 ہزار پلس، مائنس کے حساب سے بنیں گے۔

’اس پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، بینک آف پنجاب کے تعاون سے یہ پراجیکٹ شروع ہوگا، اس منصوبے کا افتتاع مریم نواز 14 اگست کو کریں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp