پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کالے رنگ کے لباس اور میک اپ میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک طرف تحریک انصاف کے حامی صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں کہ وہ ظلم کے آگے نہیں جھکیں تو دوسری طرف ناقدین کا کہنا ہے کہ جیل میں ہوتے ہوئے وہ اتنا میک اپ کرتی ہیں، برانڈڈ سوٹ پہنتی ہیں اور ان کی کلائی میں گھڑی بھی ہے یہ سب کیسے ممکن ہے۔
فلک جاوید خان نے صنم جاوید کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 13 ماہ کی ناحق قید بھی صنم جاوید کے چہرے سے مسکراہٹ نہیں چھین سکی اور وہ اس نظام سے جیت چکی ہیں۔
تیرا ماہ کی ناحق قد بھی چہرے سے مسکراہٹ نہیں چھین سکی۔۔۔ہنسو میری بہن تم جیت چکی ہو اس نظام سے۔۔۔🔥 pic.twitter.com/KHXxalwkx1
— Falak Javaid Khan (@falakjavaidkhan) June 25, 2024
خواجہ عثمان حسن لکھتے ہیں کہ میں حیران ہوں کہ ان کو میک اپ کرنے کی اجازت کس نے دی، یہ جیل میں ہیں یا پارک میں؟
I'm surprised that who allowed these goons to make these makeup, are they in jail or in park ???@Aadiiroy2 @AdeelAsifPk @AhmadHassanArbi https://t.co/gM07ZrKGxH
— khawaja Usman Hassan (@khawajausman92) June 25, 2024
وقار احمد نے لکھا کہ 13 ماہ کی قید میں صنم جاوید کی نہ نیل پالش اتری اور نہ ہی لپ اسٹک۔
تیرہ ماہ کی قید میں نہ سرخی اتری نہ ناخن پالش 🥲 https://t.co/gIMqgvBeLo
— Waqar Ahmad (@waqar_zaryani) June 26, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ یہ کیسی جیل اور قید ہے جس میں اور بیوٹی پالر کی سہولت بھی موجود ہے، جہاں ٹک ٹاک بنائی جا رہی ہے اور ساتھ میں ماڈلنگ بھی کروائی جا رہی ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایسی سہولیات باقی قیدیوں کو بھی دی جا رہی ہیں۔
یہ کیسی جیل اور قید ھے جس میں 💄💅 اور بیوٹی پالر کی سہولت موجود ھے۔۔۔
جہاں ٹک ٹوک بنا کر ماڈلنگ کروای جا رہی ھے۔۔۔
ایسی سہولیات باقی قیدیوں کو بھی میسر ہیں یا یہ بلوائی جاہل عورت کسی افسر کا کرش ھے؟؟@OfficialDPRPP @MaryamNSharif https://t.co/xopGVItAY2— 🚁ذوقِ پرواز 💫 (@SiachenHealers) June 25, 2024
ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا عام خواتین کو بھی جیل میں اتنا میک اپ اور زیور پہننے کی اجازت ملتی ہے؟
کیا عام خواتین کو بھی جیل میں اتنا میک اپ اور زیور پہننے کی اجازت ملتی ہے؟ https://t.co/bRMRVFjzKz
— Irsaa toor (@irsaa_toor) June 25, 2024
عبید مغل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صنم جاوید کی ویڈیو دیکھ کر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ان پر کوئی ظلم کے پہاڑ نہیں توڑے جا رہے بلکہ وہ جیل میں بھی موج مستی کر رہی ہیں۔
چلو یہ تو ثابت ہوگیا کہ آپ لوگوں پر ظلم کے پہاڑ نہیں توڑے جارہے، جیل میں بھی موج میلہ اور مستی https://t.co/S6WM2bq4ed
— پاک فوج کو سلام 🇬🇧🇵🇰🇵🇸 (@UbaidMughal) June 25, 2024
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر صنم جاوید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب مجھے پریشانی نہیں ہو رہی، مقدمات سے میری زبان بند نہیں کرائی جاسکتی اور وہ وقت دور نہیں جب ہم سب رہا ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جہاں سے مقدمات درج کرائیں گے میں وہاں وہاں ضمانت کے لیے جاؤں گی، بہت جلد عدالتوں سے جھوٹے مقدمات ایک ایک کرکے ختم ہوجائیں گے۔
صنم جاوید کا کہنا تھا کہ میری فیملی ملاقات کے لیے آئی ہے لیکن ان کو مجھ سے ملنے نہیں دے رہے صرف سیاسی انتقام کے لیے مجھے تنگ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ صنم جاوید سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی پرجوش اور سرگرم حامی کے طور پر جانی جاتی ہیں اور پی ٹی آئی کی ہونے والی سیاسی سرگرمیوں میں بھی نمایاں دکھائی دیتی رہی تھیں۔ صنم جاوید کو میانوالی پولیس نے 9 مئی کے سانحے سے متعلق مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔