پنجاب اسمبلی: مالی سال 25-2024 کا بجٹ منظور

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے فنانس بل ایوان میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی ندیم قریشی نے بجلی کے بلوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارف کا بل 3 ہزار روپے آتا ہے لیکن اگر یونٹ 201 ہو جائیں تو یہی بل 8500 روپے تک چلا جاتا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے بات کرنی چاہیے۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن کو ہدایت کی کہ وہ قرارداد کی شکل میں معاملہ پیش کریں۔

بعد ازاں اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دن 2 بجے تک ملتوی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp