افغانستان میں دھماکہ: 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں وزارت خارجہ کی طرف جانے والی سیکیورٹی چوکی کے قریب خودکش حملے میں کم از کم 6 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافی تکور نے کہا کہ حملہ آور کو افغان فورسز نے نشانہ بنایا لیکن اس نے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے بتایا کہ زخمیوں میں کم از کم 3 طالبان سیکورٹی فورس کے ارکان بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیکیورٹی چوکی کے قریب ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی جہاں کئی سرکاری عمارتیں اور غیر ملکی سفارت خانے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل اور دیگر شہری علاقے حالیہ مہینوں میں حملوں کی زد میں رہے ہیں جن میں سے کچھ کی ذمہ داری آئی ایس آئی ایس نے قبول کر لی تھی۔

رواں سال جنوری میں بھی ایک دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کی توجہ ملک کو محفوظ بنانے پر مرکوز ہے اور انہوں نے حالیہ ہفتوں میں داعش کے مشتبہ ارکان کے خلاف کئی چھاپے بھی مارے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp