سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ہجرہ ایکسپریس وے کے ساتھ موبائل سروس پوڈز کا ایک نیٹ ورک شروع کیا ہے جو ان حاجیوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کی بسوں کو سفر کے دوران مکینیکل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف
سعودی گزٹ کے مطابق اس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر نے کیا۔ اس کا مقصد 400 کلومیٹر کے راستے پر پھنسے ہوئے حاجیوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ہر موبائل پوڈ 40 حاجیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لیس ہے اور اس میں ایئر کنڈیشنگ، بیٹھنے کی جگہ، ریسٹ رومز اور کولڈ ڈرنکس اور کھانا پیش کرنے کی سہولیات موجود ہیں۔
مزید پڑھیے: اس سال حج کے لیے کتنے لاکھ لوگ سعودی عرب پہنچے؟
یہ یونٹ حج کے پورے موسم میں دن میں 24 گھنٹے کام کرتے ہیں اور ایکسپریس وے کے ساتھ اہم مقامات پر تعینات ہوتے ہیں۔