جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے کینیا سے سبق نہیں سیکھا جہاں لوگوں نے زیادہ ٹیکس لگانے پر پارلیمان اور گورنر ہاؤس کو آگ لگا دی۔
اسلام آباد میں بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ آئی ٹی سیکٹر میں حکومت کے اقدامات نمائشی ہیں، ریاست ہمارے ٹیکس پر چلتی ہے اور حکمران لیپ ٹاپ دے کر احسان چڑھاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ جاگیر دار طبقہ کسان دشمن ہے اور یہی لوگ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں، بتایا جائے اشرافیہ کو بجلی، گیس اور پیٹرول کیوں مفت دیا جارہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ملک میں یکساں نظام تعلیم موجود نہیں، اس کے علاوہ صحت اور تعلیم عام آدمی خرید رہا ہے ریاست فراہم نہیں کررہی۔
انہوں نے کہاکہ حکمران طبقے سے منی ٹریل لی جائے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔