سلمان خان سے شادی کرلوں، امیشا پٹیل نے مداحوں سے رائے مانگ لی

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ امیشا پٹیل فلم ٖغدر 2 کی کامیابی کے بعد سے سرخیوں میں ہیں اور ہر جگہ چھائی رہتی  ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

امیشا پٹیل کے مداح ان کے شادی کے حوالے سے کافی پریشان رہتے ہیں اور ایک مداح نے تو اس حوالے سے ان سے سوشل میڈیا پر سوال بھی کرلیا جس کا اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا۔

وہ ’آسک می سیشن‘ کے ذریعے مداحوں سے بات کرتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مداحوں سے بات کی اور انہیں اپنی شادی کے پلان کے بارے میں بتایا۔

ایک صارف نے امیشا سے سوال کیا کہ آپ کی عمر 49 سال ہے تو کیا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ امیشا نے اس سوال کا جواب بہت ہی مزاحیہ انداز میں دیا۔ انہوں نے سلمان خان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا کیونکہ وہ بھی ابھی تک سنگل ہیں۔

امیشا نے جواب دیا کہ سلمان نے شادی نہیں کی اور نہ میں  شادی شدہ ہوں، کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرنی چاہیے؟

انہوں نے دریافت کیا کہ آپ لوگوں کی میرے اور سلمان خان کی شادی کے بارے میں کیا خیال ہے۔ امیشا نے مزید لکھا کہ میں کافی دنوں سے تیار ہوں، مجھے لڑکا نہیں مل رہا۔

امیشا پٹیل کی فلم غدر 2 نے 600 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ تارا سنگھ اور سکینہ کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ اب شائقین کو غدر 3 کا انتظار ہے۔ اس فلم کا دوسرا حصہ پہلے کے 22 برس بعد آیا ہے۔

امیشا غدر 2 کے بعد سے کسی اور فلم میں نظر نہیں آئیں۔ اب مداح ان کے آنے والے پروجیکٹس کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں