ٹی20ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

پہلے سیمی فائنل میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوورز میں محض 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی 10، ابراہیم زدران 2، گلبدین نائب 9، ننگیالیا خروٹے 2،  کریم جنت 8، راشد خان  8 اور نوین الحق 2 رنز اسکور کر پائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3، 3 جبکہ رباڈا اور اینرک نوکیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے جوابی اننگز میں افغانستان کا دیا گیا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 8.4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس نے 29 اور کپتان ایڈرن مارکرم نے 23 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے پروویڈینس میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان