لاہور کے تاریخی ورثہ کی بحالی میں نوازشریف کی دلچسپی

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم نواز شریف نے والڈ سٹی اتھارٹی کو لاہور شہر کے تاریخی اور قدیمی ورثہ کی بحالی کے لیے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے ملاقات کی، ملاقات میں اندرون لاہور کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کی ماضی کی آب و تاب کی بحالی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کامران لاشاری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور کی تاریخی عمارتوں کی بحالی کے جاری منصوبے سے آگاہ کیا، ڈی جی والڈ سٹی نے شاہی قلعہ اور لاہور کے قدیمی دروازوں کی بحالی کے بارے میں بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے اندرون لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی پر والڈ سٹی اتھارٹی کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور شہر کی شاندار تاریخی عمارتوں کی بحالی کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان اور دیگر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے