آج تک پسند کا مرد نہیں ملا، مہوش حیات

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے تاحال شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں آج تک ان کی پسند کا مرد نہیں ملا اس لیے انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دراز قد مرد سے شادی کرنا پسند کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ظاہری خوبصورتی اور رنگت کی کوئی اہمیت نہیں البتہ انہیں لمبے لڑکے پسند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو اور اس میں دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات ہوں۔

مہوش حیات کے مطابق انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے لیے کوئی خاص پیمانے نہیں بنا رکھے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دراز قد ہو۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ اور شخص کو کہیں اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے اور کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے سے پہلے یہ سوچتی ہیں کہ وہ مہوش حیات ہیں اور انہیں ان کے حساب سے ہی مطلوبہ شخص سے تعلقات بنانے چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp