بھارتی اداکار سنیل شیٹی سابق سپر اسٹار گووندا سے ناراض

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور بھارتی اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ مزید فلموں میں کام نہ کرنے پر وہ گووندا سے کافی ناراض ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل شیٹی کا کہنا  ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ گووندا مزید فلموں میں کام کریں۔ گووندا بالی ووڈ کے 90 کی دہائی کے مقبول ترین چہروں میں سے ایک تھے جنہوں نے کئی مزاحیہ فلموں میں کام کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار نے کہا ہے کہ گووندا کی آخری ریلیز 2019 کی رنگیلا راجہ تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا۔

سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ گووندا جب آپ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے یا آپ کے ساتھ پرفارم کر رہا ہوتا ہے تو آپ کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔ لیکن وہ ان سے ناراض ہیں کیونکہ وہ مزید فلمیں نہیں کر رہے انہیں واپس آنا چاہیے اس لیے کہ وہ اداکاری کے لیے پیدا ہوا ہے۔

گزشتہ سال بھارتی فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی نے بھی گووندا کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر گووندا کو اس کا حق ملتا تو وہ آج سب سے بڑا سپر اسٹار کہلاتا۔

سنیل اور گووندا نے سنہ 2008 میں فلم لوٹ میں ایک ساتھ کام کیا۔ گوندا نے قلی نمبر 1، دیوانہ مستانہ، دولہے راجہ، اناڑی نمبر 1 اور پاٹنر جیسی ہٹ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ملکہ الزبتھ کا عالیشان سفارتی اصول جس کے صدر ٹرمپ بھی معترف

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ