یوٹیوب کا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیو ب آئے روز کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کرانے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ اب اس نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اینڈرائیڈ انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق، یوٹیوب میں ’سلیپ ٹائمر‘ نامی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دستیاب ہوگا۔

اس طرح کا فیچر اکثر مقبول میوزک اور پوڈ کاسٹ ایپس میں موجود ہوتا ہے تاکہ انہیں استعمال کرتے ہوئے اگر صارفین میٹھی نیند سو جائیں تو وہ سروس خودکار طور پر ایک مخصوص دورانیے پر بند ہو جائے، ابھی یہ فیچر یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ایپ کے 19.25.33 ورژن کے کوڈ میں نظر آیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے اب اینڈرائیڈ صارفین ایک مخصوص دورانیے کو سیٹ کرسکیں گے اور یوٹیوب ویڈیوز اس وقت پر خودکار طور پر رک جائیں گی۔ ’سلیپ ٹائمر‘ پورا ہونے پر ایک نوٹیفکیشن بھی نظر آئے گا۔رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ’سلیپ ٹائمر‘ میں اینڈ آف ویڈیو کا آپشن بھی دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp