گاڑی میں لگے سیٹ بیلٹ کے 4 راز کیا ہیں؟

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گاڑی میں لگی سیٹ بیلٹ صرف ڈرائیونگ کے دوران استعمال کرنے کے لیے نہیں ہے، سیٹ بیلٹ کے 4 راز ایسے ہیں، جن کے بارے میں تقریباً ایک ارب انسان ناواقف ہیں۔

دوران ڈرائیونگ راستے میں اگر گاڑی خراب ہوجائے اور اگر کوئی ہماری مدد کو موجود نہ ہو تو ایسے میں گاڑی کو کھینچ کر مکینک تک لانا انتہائی مشکل کام ہے۔

لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں، راستے میں گاڑی خراب ہونے پر اب آپ کو دوسروں کی مدد کی ضرورت اتنی خاص نہیں رہے گی، کیوں کہ آپ سیٹ بیلٹ کی مدد سے گاڑی کو آسانی سے کھینچ سکتے ہیں۔

اگر آپ کی گاڑی دوران ڈرائیونگ ویران جگہ پر خراب ہوجائے تو اپنی گاڑی کی ڈرائیونگ سائیڈ کی سیٹ بیلڈ کو کھینچ کر گاڑی سے باہر لائیں، گاڑی کا دروازہ اس طرح بند کریں کہ سیٹ بیلٹ دروازے سے آدھی باہر رہے، سیٹ بیلٹ کو اپنے کندھوں کے گرد لپیٹ لیں۔

گاڑی کے دروازے کا شیشہ کھول کر ایک ہاتھ اسٹیئرنگ پر رکھیں تاکہ گاڑی کنٹرول سکیں، پوری قوت سے گاڑی کھینچیں، اس طریقے سے آپ بغیر کسی دوسرے کی مدد کے گاڑی مکینک تک پہنچا سکتے ہیں۔

جب آپ پرانی یا سیکنڈ ہینڈ گاڑی خریدیں تو سیٹ بیلٹ کو کھینچ کر اس کی لمبائی لازمی چیک کریں، اگر سیٹ بیلٹ کے اندرونی کونے پر ریت کے ذرے ہیں یا سیٹ بیلٹ گلی سڑی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ گاڑی پانی میں بھیگی ہے، اگر ایسا ہے تو آپ یہ گاڑی نہ خریدیں۔

تیسرا یہ کہ جب آپ گاڑی خریدیں تو سیٹ بیلٹ پر گاڑی کی تیاری کی تاریخ چیک کریں، پھر گاڑی کی مسافر سیٹ سائیڈ کا دروازہ کھولیں، نام پلیٹ پر گاڑی کی پیداوار کی تاریخ دیکھیں، اگر سیٹ بیلٹ اور نام پلیٹ پر تاریخ مختلف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس گاڑی کا ماضی میں ایکسیڈنٹ ہوچکا ہے۔

سیٹ بیلٹ کا چوتھا راز یہ ہے کہ اگر آپ گاڑی میں پھنس گئے ہیں تو ایسے میں سیٹ بیلٹ آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

آپ سیٹ بیلٹ کے بقل کی مدد سے گاڑی کے دروازے کے شیشے کے کنارے پر ضرب لگائیں، اس طرح آپ گاڑی کا شیشہ توڑ کر گاڑی سے باہر آسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp