طاقت کو کبھی بھی اپوزیشن کے خلاف استعمال نہیں کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ حکومت کہتی تھی کہ ہم آلو ٹماٹر کا ریٹ کم کرنے نہیں آئے، لیکن میں آلو ٹماٹر کے ریٹ کم کرنے ہی آئی ہوں، ان کے دور میں مہنگی ملنے والی روٹی آج کیوں سستی مل رہی ہے، ہمارے اہم فیصلوں کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی آئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن اراکین میں بہت بڑی تعداد محب وطن ہے، ان کو اپنی کارکردگی سے مات دیں گے۔ آج جو یہاں کمٹمنٹ کرکے جاؤں گی ایک سال میں اس کو پورا کرکے دکھائیں گے۔ اقتدار میں رہ کر انتقام لینا آسان ہوتا ہے لیکن ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

بجٹ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کردیا ہے، بجٹ میں پہلی بار کوئی ٹیکس نہیں لگا مجھے امید ہے اپوزیشن بھی اس پر خوش ہوگی۔ پنجاب کی عوام نے برسوں بعد سکون کا سانس لیا ہے، کیونکہ پنجاب کے عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کررہے ہیں، مجھے ترقی کرتا پنجاب ملتا تو میں صوبے کو بہت آگے لے کر جاتی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی منتخب حکومت کے 100 سال مکمل ہوچکے ہیں، ہم نے کاغذی نہیں کیش بیک منصوبے شروع کیے۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت خدمت نہیں، انتقام لینے اور نااہلی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے میں مصروف تھی۔ انہوں نے کہا تھا نواز شریف کے اے سی اتار دو، لیکن نوازشریف نے کہا بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ایک اے سی تو کیا 2 لگا دو اعتراض نہیں۔ پنجاب حکومت نے آج تک ایسا قدم نہیں اٹھایا کہ مخالف کی سہولت بند کردو۔

’دوسرے قیدیوں کو وہ سہولت میسر نہیں جو بانی پی ٹی آئی کو ہے، ہم نے طاقت کو اپوزیشن کے خلاف کبھی استعمال نہیں کیا‘۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے لیے حکومت ایک چیلنج تھا کیونکہ پنجاب میں نواز شریف اور شہباز شریف جیسے ریکارڈ کام کرنے والے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ گورننس کے نظام میں جدت اور بزنس اپروچ بھی لانا تھی، نوازشریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ان کی رہنمائی و مدد ہر روز حاصل رہی جو تاریخی کامیابی سے آپ کے پاس آئی ہوں۔ وزیر اعظم شہبازشریف کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے حوصلہ بڑھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی