مشہور فلم ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک کے حملے میں ہلاک

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور فلم پائریٹس آف دی کریبین کے اداکار تمایو پیری امریکا کے اوہایو بیچ پر سرفنگ کرتے ہوئے شارک کے حملے کا شکار ہوئے اور چند ہی لمحوں میں جان کی بازی ہار گئے۔

49 سالہ تمایو پیری اتوار کے روز اوہایو کے ملایکہانہ بیچ پر سرفنگ کررہے تھے اس دوران ایک شارک نے ان پر حملہ کیا، لیکن زخم گہرے اور زیادہ ہونے کی وجہ سے چند لمحوں بعد ہی انتقال کرگئے۔

تمایو پیری ایک مشہور سرفر تھے، اور امریکی ریاست ہوائی میں مقیم تھے۔ انہوں نے جونی ڈیپ کی پائریٹس آف دی کیریبین سمیت کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

سرفر کمیونٹی میں بڑا نام رکھنے والے تمایو پیری لائف گارڈ اور پیشہ ور سرفر تھے۔ انہوں نے swashbuckling کی چوتھی قسط ’Piretes of the Caribbean: On Stranger Tides‘ میں ایک بحری قزاق کا کردار ادا کیا تھا۔

تمایو پیری مختلف امریکی ڈراموں اور سیزنز میں بھی نظر آئے تھے، ان کی مشہور فلموں میں 2002 کی سرفنگ فلم ’بلیو کرش‘ شامل ہے۔ ان کے انتقال پر مختلف بڑی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

اوشین سیفٹی کے قائم مقام سربراہ کرٹ لیگر نے کہا کہ بطور لائف گارڈ، پیری سے اوہو کے شمالی ساحل پر ہر ایک پیار کرتا تھا۔ تمایو کی شخصیت دل لبھانے والی تھی، اور جتنا لوگ ان سے پیار کرتے تھے، وہ ان سب سے اس سے کہیں زیادہ پیار کرتے تھے۔

تمایو پیری کی پیدائش اور پرورش اوہایو میں ہوئی، 1999 میں، پیری نے پائپ لائن ماسٹرز کا ٹرائل سیکشن جیتا، جس نے مرکزی ایونٹ کا دروازہ کھولا اور انہیں پیشہ ورانہ سرفنگ کے بڑے مرحلے تک پہنچا دیا۔ تمایو پیری نے کیلی سلیٹر اعزاز حاصل کیا، جسے سرفنگ میں اب تک کا سب سے بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ کے بعد وہ پائپ لائن کے میئر اور لائف اسٹائل سرفر بن گئے تھے جو بڑی لہروں کا مقابلہ کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp