بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں سال کے دوران صوبے میں کیسز کی تعداد 6 ہوگئی

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں سال کے دوران صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں پولیو کا نیا کیس ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان سے سامنے آیا ہے جہاں 24 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی قلعہ عبداللہ میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد رواں سال کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع قلعہ عبداللہ کے علاوہ پولیو کے دیگر 3 کیسز کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی اور چمن سے رپورٹ ہوئے۔

ضلع قلعہ عبداللہ سے تازہ رپورٹ ہونے والے کیس میں ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی گئی تھی یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp