ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کی فائنل میں رسائی

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہیں جہاں پاکستان کے 4 کھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

انڈر 15 کے آل پاکستان فائنل میں پاکستان کے حذیفہ شاہد اور سہیل عدنان مدمقابل ہوں گے، جبکہ انڈر 17 میں قومی کھلاڑی عبداللہ نواز نے ملائیشیا کے کھلاڑی التمش سلام بن حاجی کو 0-3 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اسی طرح پاکستان کے اذان علی نے دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔

انڈر 19 میں پاکستان کے حمزہ خان نے ہم وطن کھلاڑی محمد عماد کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اب حمزہ خان کا فائنل میں مقابلہ ملائیشیا کے حارث دانیال سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp