کیا آپ اجے دیوگن جیسا دکھنے والے اس پاکستانی گلوکار کو پہچانتے ہیں؟

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں پاکستان ٹیلی وژن کے ایک پرانے شو کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ملک کے ایک نامور گلوکار اپنے فن کا جادو جگا رہے ہیں۔ گلوکار کی مدھر آواز تو لائق تحسین تھی ہی لیکن جس بات نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا وہ ان کی بھارت کے مشہور اداکار اجے دیوگن سے بہت زیادہ مشابہت تھی۔

ہندوستانی اور پاکستانی شائقین دونوں کا خیال تھا کہ وہ گلوکار بالکل اجے دیوگن جیسے لگ رہے ہیں۔ کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ اب تک اجے دیوگن کے جتنے بھی ہمشکل سامنے آئے ہیں یہ ان میں سب سے زیادہ شباہت رکھنے والے ہیں۔

وہ پاکستانی گلوکار کوئی معمولی شخصیت نہیں بلکہ پاکستان اور ہندوستان میں یکساں طور پر چاہے جانے والے مشہور زمانہ راحت فتح علی خان ہیں۔

جیسا کہ سب جانتے ہی ہیں کہ راحت فتح علی خان ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی گلوکار ہیں جنہوں نے بہت سارے مقبول اور ہٹ گانے گائے ہیں جن میں بول نہ ہلکے ہلکے، مورے پیا، ضروری تھا، آفرین آفرین، حبیبی حبیبی اور دیگر شامل ہیں۔

حال ہی میں ان کا گانا دوست بن کے تقریباً تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا۔ راحت فتح علی خان لیجنڈ نصرت فتح علی خان صاحب کے بھتیجے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اپنے چچا کے ساتھ کیا اور پی ٹی وی کے لیے بہت سے گانے بھی گائے۔ انہوں نے بالی ووڈ کو بھی امر گیت دیے۔

ان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تو انہیں دیکھ کر سب ہی ششدر رہ گئے اور انہیں اجے دیوگن سے مشابہ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani stars (@pakistanis_stars)

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’کوئی بھی ان کی عمر کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے، سب ہی ان کی اجے دیوگن سے مشابہت میں دلچسپی رکھتے ہیں‘۔

راحت فتح علی خان کے فین پیج کے ایڈمن نے پوسٹ میں اجے دیوگن اور راحت فتح علی خان دونوں کو ٹیگ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp