روزے ٹھنڈے ٹھار۔ بادل ایک بار پھر برسنے کو ہیں تیار ۔ محکمہ موسمیات نے آج رات سے بارش کی نوید سنا دی۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں موسم مزید سرد ہوگا۔ بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل شدید متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
روزے داروں کے لیے خوشخبری۔ موسم ہوگا ایک بار پھر ٹھنڈا ٹھار ہو گیا۔ ملک بھر میں آج رات سے مغربی ہوائیں اپنا اثر دکھائیں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے 30 مارچ تک موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بارش جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارش اور ژالہ باری سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے یکم اپریل سے بھی ایک اور مغربی ہواؤں کی لہر ملک میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ بارش کی گیم آن ہے۔
متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
محمکہ موسمیات نے تیز بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، لاہور اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔
گلیات اور دیگر پہاری علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔