عمر کوٹ : نامعلوم ملزمان نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ کر ہلاک کردیا

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں ایک اور اونٹنی کی ہلاکت کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔

عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں مورجھنگوموڑ پر چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملی ہے، اونٹنی کے مالک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ کر اس کی لاش سڑک پر چھوڑ دی ہے۔

عمر کوٹ کے رہائشی عبدالرشید کپری کے مطابق ان کی اونٹنی گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھی، جو گزشتہ روز دوسرے اونٹوں کے ساتھ چرنے گئی تھی۔

صبح گاؤں کے لوگوں کے اطلاع دینے پر معلوم ہوا کہ ان کی اونٹنی مورجھنگوموڑ پر مردہ پڑی ہے، اور اس کی چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں۔

عبدالرشید کپری کا کہنا ہے کہ ابھی معلوم نہیں ہے کہ اونٹنی کی ٹانگیں زندہ حالت میں کاٹی گئی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے، ابھی معلومات کررہے ہیں، انہوں نے پولیس کو تاحال واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بھی سنگدل وڈیرے نے تیزدھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

سانگھڑ کے علاقے منڈ جمڑاؤ کے شہری سومربَھَن کے مطابق ان کا اونٹ ایک وڈیرے کی زرعی زمین پر چلا گیا تھا، جس پر وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سانگھڑ میں غریب کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لیے جانے کے بعد 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟

الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیدیا

سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ