پنجاب اسمبلی کا اجلاس بروقت کیوں شروع نہ ہوسکا؟

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بر وقت شروع نہیں ہو سکا، اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ 2023-24 کی منظوری لی جانی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اسمبلی کا اجلاس ابھی تک شروع نہیں ہوسکا ہے، اسپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ 2023-24 کی منظوری لی جانی ہے، سنی اتحاد کونسل کے اسمبلی کے باہر احتجاج کے باعث دیگر ارکان کو بھی اسمبلی آنے کے لیے مشکلات درپیش ہیں۔

اسمبلی سے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

سیکیورٹی ہائی الرٹ

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کے خلاف آج پنجاب اسمبلی میں احتجاج کا پروگرام بنا رکھا ہے جس کے باعث پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے قیدیوں کی وین بھی کھڑی کر دی گئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین پنجاب اسمبلی تمام رکاوٹین توڑ کر اسمبلی کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں، تاہم انہیں مین گیٹ پر روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور بیہودہ نعرے بازی کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 11 ارکان کی رکنیت سیشن کے 15 دن کے لیے معطل کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp