دنیا بھر میں غیر جانبدارانہ نظام انصاف کو خطرات لاحق ہیں،رپورٹ میں انکشاف

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جج اور وکلا کی آزادی کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں ماہر مارگریٹ سیٹروائٹ نے کہا ہے کہ بعض سیاسی کردار دنیا بھر میں غیرجانبدارانہ انصاف کے نظام کا اختیار محدود کرنے یا اسے قابو میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے اس نظام کو خطرات لاحق ہیں۔

مارگریٹ سیٹروائٹ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو پیش کردہ اپنی دوسری رپورٹ میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے پاپولزم اور آمریتوں کے ماحول میں قانونی حکام، ججوں اور وکلا کے خلاف کارروائیاں عام ہوتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں عدالتی انتظام ہاتھ میں لے کر یا اس نظام میں ہر سطح پر کام کرنے والے کارکنوں یا عملے پر حملے کرکے انصاف کو کمزور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نظام انصاف ‘قانون کی حکمرانی’ کی بنیادی قدر کو تحفظ دیتا ہے جو شراکت حکمرانی کو تقویت پہنچاتی ہے، یہ اصول کہتا ہے کہ تمام لوگوں پر یکساں قوانین کا منصفانہ اور متواتر اطلاق ہوتا ہے۔

سیٹروائٹ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انصاف کے اداروں پر عوامی اعتماد کو بحال کرنے اور انصاف اور جمہوریت کے لیے کام کرنے والے لوگوں کے تحفظ کے لیے مزید کام کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

پاکستان اور امریکا کی توانائی میں شراکت داری، گرین الائنس سے قابل تجدید توانائی کا فروغ

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟