دنیا بھر میں 76 ملین افراد اپنے ملک میں بھی بے گھر ہیں، اقوام متحدہ

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 76 ملین افراد اپنے ملک کے اندر ہی بے گھر ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خصوصی مشیر رابرٹ پائپر نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اندرونی نقل مکانی کے حوالے سے ایکشن ایجنڈا شروع کیے ہوئے قریباً 2 سال ہوچکے ہیں۔ آج دنیا بھر میں 76 ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر لوگ ہیں جو اپنے گھر، اپنی روزی روٹی اور بعض اوقات اپنی سرکاری شناخت کھو چکے ہیں۔

قدرتی آفات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے لوگ قلیل عرصے میں اپنے گھروں کو لوٹ گئے لیکن شام اور صومالیہ جیسے ممالک میں تنازعات کے متاثرین کئی برس تک اپنے گھر بار سے دور ہیں۔ انہوں نے اس طرف اشارہ دیا ہے کہ اندرونی نقل مکانی کی شرح پچھلے 10 برس میں دگنا ہوگئی ہے اور سب سے زیادہ نقل مکانی سوڈان میں ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ نے 2023 میں قریباً 50 ملین اندرونی طور پر بے گھر افراد کو مدد فراہم کی ہے، پائپر نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ ملک کے اندر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے والے انسانوں کے لیے مستقل حل تلاش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

مجموعی طور پر 116 ممالک میں 76 ملین لوگ اپنے گھر بار سے دور زندگی بسر کر رہے ہیں، جن کے 90 فیصد کو تنازعات کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور : کنزیومر کورٹ کا برانڈ لوگو والے بیگ کے 30 روپے وصول کرنے پر معروف برانڈ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پاکستان کا بھارت جانے سے انکار، ہاکی چیمپیئنز ٹرافی غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف، کوانٹم ویلی ہائی ٹیک کاروبار کے لیے نئی راہیں کھولے گی، احسن اقبال

پاکستان کے توانائی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، علی پرویز ملک سے عالمی کمپنیوں کے وفود کی ملاقاتیں

بھارتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، آج بہت مشکل سے بچے ہیں، خوفزدہ اداکارہ شہناز گل کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

لوگ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں، حکومت جلد کفایت شعاری مہم کا اعلان کرنے جارہی ہے، زیب جعفر

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

کچرا سڑک پر پھینکا تو چالان ہوگا، پنجاب میں آگاہی مہم شروع

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘