لاہور ہائیکورٹ: نادرا سے لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالے سے عملدرآمد رپورٹ طلب

منگل 28 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے نادرا سے مختلف اسپتالوں میں لائی جانے والی لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں لاشوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے حوالے سےدرخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی  سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران نادرا کے وکیل نے عدالت سے لاشوں کا ڈیٹا پیش کرنے کے لیے 3ہفتوں کی مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ نادرا کے ساتھ ایم او یو سائن ہو چکا ہے، اس پر عملدرآمد کا میکنیزم بنایا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو سپیشلائز ڈپارٹمنٹ ہے وہ الگ ہو چکا ہے، لاہور میں 200 کے قریب لاشیں مختلف اسپتالوں میں لائی جاتی ہیں، بیشتر لاشیں منشیات کا استعمال کرنے والوں کی ہوتی ہیں، ان مردہ لوگوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہوتا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ لاشوں کی بےحرمتی کا واقعہ ماورائے قانون اور غیراخلاقی اقدام ہے، عدالت لاشوں کی بے حرمتی روکنے کے لیے انکی شناخت سے متعلق ڈیٹا بنانے کا حکم دے۔

نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ تحصیل کی سطح پر کام جاری ہے، عدالت سے 10 روز کا وقت مزید درکار ہے تاکہ ایم او یو سائن ہو جائے گا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 200روپے فی لاش رجسٹر کرنے کی قیمت طے ہو چکی ہے۔

عدالت نے نادرا سے لاوارث لاشوں کی شناخت کے حوالے سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟