بابراعظم، محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنے پر آمادہ؟

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔ کینیڈا کی گلوبل ٹی20 لیگ 2024 میں محمد رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وینکوور کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔


جنوبی افریقہ کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وینکوور نائٹس انتظامیہ نے محمد رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں انہیں ’سر‘ سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سر محمد رضوان شاندار بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کے لیے تیار ہیں۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے علاوہ شاہین آفریدی، شاداب خان، افتخار احمد اور محمد نواز بھی گلوبل ٹی20 لیگ 2024 میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں کھیلی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp