انڈیا کی جیت پر جے ہند کا نعرہ کیوں لگایا، صارفین کی ایمل ولی پر تنقید

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کی کامیابی پرعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جے ہند کا نعرہ لگا دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین ان پر خوب تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایک صارف نے ایمل ولی خان کے جے ہند کے نعرے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ جیت پر مبارکباد ضرور دیں لیکن بھارت زندہ باد کے نعرے نہ لگائیں۔

فہمیدہ یوسفی لکھتی ہیں کہ ایمل ولی خان ایک پاکستانی سیاسی جماعت کے قائد ہیں جو ہندوستان کو ٹی20 کرکٹ کا چیمپیئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے جے ہند کا نعرہ لگارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایک پاکستانی اور پشتون کے طور پر جے ہند کا نعرہ لگانا سیاسی، قانونی اور اخلاقی لحاظ سے قابلِ قبول عمل ہے اور کیا اس پر قانونی کاروائی نہیں بنتی۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا انڈیا میں کوئی سیاستدان ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا سکتا ہے؟

عبدالقدر آفریدی نے ایمل ولی خان کی ٹویٹ کو ٹویٹ آف دی ایئر قرار دے دیا۔

عزیز خان لکھتے ہیں کہ ایک پاکستانی سیاسی جماعت کے قائد کے طور پر آپ کا جے ہند کا نعرہ لگانا سیاسی، قانونی اور اخلاقی لحاظ سے ایک قبیح اور ناقابلِ قبول عمل ہے۔ صارف کا کہنا تھا کہ اس عمل پر آپ کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے لیکن اگر آپ اس عمل کا دفاع کرتے ہیں تو پھر آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیئر سیاستدان ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ بھارت اور افغانستان اپنے سیمی فائنل جیت جائیں۔ اور ورلڈکپ کا فائنل افغانستان جیتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp