اسٹونک کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، نئی قیمت کب سے لاگو ہوگی؟

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خوشی کی گھڑیاں ختم ہوئیں، کورین کمپنی کیا پاکستان نے اپنی سب کومپیکٹ کراس اوور اسٹونک کی قیمت میں 780,000 روپے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی قیمت ایک مرتبہ پھر آدھے کروڑ سے تجاوز کرتے ہوئے 5,550,000 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس حالیہ اضافے سے قبل کیا اسٹونک کی قیمت 4,767,000 روپے تھی، جو اس سے قبل 6,280,000

روپے تھی تاوقتکیہ کمپنی نے رواں برس اپریل میں اس کی قیمت میں 1,500,000 روپے کی کمی کا بڑا اعلان کرتے ہوئے آٹو مارکیٹ میں کافی ہلچل مچادی تھی۔

اس اعلان سے ان لوگوں کو شدید جھٹکا لگا تھا جنہوں نے اسے 60 لاکھ روپے سے زائد میں خریدا تھا مگر ان لوگوں کو اتنا نہیں جنہوں نے اسے 40 لاکھ روپے سے زائد میں خریدا تھا، تاہم اسٹونک کی قیمت میں کمی کے اس اعلان کے چند روز بعد ہی کیا پاکستان نے صارفین کے زبردست رد عمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسٹونک کی مزید بکنگ عارضی طور پر روکنے کا بتایا تھا۔

رواں مالی سال کے آغاز پر کِیا پاکستان نے اسٹونک ای ایکس کی بکنگ کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم جولائی یعنی آج سے، تمام بکنگ دسمبر 2024 اور اس کے بعد کی ڈیلیوری کی بنیاد پر لی جائے گی، بکنگ صرف 2.5 ملین روپے کی جزوی ادائیگی کے ساتھ قبول کی جائے گی۔

’دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کی ڈیلیوری کے لیے جزوی ادائیگی کے ساتھ آرڈرز کے لیے پرائس لاک ہو گا، جو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کسی بھی قدر میں کمی سے مشروط ہے جبکہ وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی طرف سے درآمد کردہ ڈیوٹیوں، ٹیکسوں اور لیویز میں کوئی بھی اضافہ ڈیلیوری کے وقت صارف کے ذریعے ادا کیا جائے گا۔‘

اس پیش رفت کے تناظر میں یہ امر دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ آیا صارفین اسٹونک کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باوجود اسے پسند کرتے ہیں یا سوزوکی سوئفٹ اسے سخت مقابلہ دے گی، خاص طور پر جب اس کے ٹاپ ویریئنٹس اب بھی 4,719,000 روپے کے اندر ہیں۔

اپنی قیمت میں آخری مرتبہ کمی کے بعد اسٹونک کافی مقبول ہو گئی تھی، اس پیش رفت کے پس منظر میں سوزوکی پاکستان نے بھی کیا پاکستان کی پیروی کرنے پر مجبور ہوگئی تھی، اگر آپ کیا اسٹونک کی بکنگ کا انتظار کر رہے تھے، تو یہ خاص طور پر پرائس لاک آفر کے ساتھ آپ کے لیے اچھی خبر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘