سشمیتا سین نے دوسری بار کب جنم لیا؟ اداکارہ کے انکشاف پر سب حیران

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے جب اپنے انسٹاگرام پر اپنے دوسرے جنم اور اس کی تاریخ کے بارے میں انکشاف کیا تو صارفین حیران رہ گئے۔

ہوا یوں کہ گزشتہ ہفتے سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے دوسرا تاریخ پیدائش ایڈ کیا۔ اپنی بائیو میں انہوں نے لکھا، ’سیکینڈ ڈیٹ آف برتھ 27/02/2023۔‘

سشمیتا کی جانب سے نیا یوم پیدائش لکھے جانے پر ان کے مداح حیران تھے کہ آخر معاملہ کیا ہے۔ پھر اداکارہ نے اپنے دوسرے جنم کے راز سے پردہ اٹھا ہی دیا۔

48 سالہ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا نے بتایا کہ یہ وہ دن ہے جب انہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا جس کے اگلے 45 منٹ ان کی زندگی کے مشکل ترین لمحات تھے۔

ایک ویڈیو میں اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سشمیتا نے مزید بتایا کہ ان کی زندگی ایک کہانی کی طرح ہے جس میں ایک ایسا موڑ بھی آیا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔

ان کا کہنا تھا، ’جب مجھے ہارٹ اٹیک ہوا تو مجھے لگا کہ میری زندگی کی کہانی ختم ہوگئی ہے لیکن میں اپنے ڈاکٹرز کی شکرگزار ہوں جن کے سبب میری زندگی کی کہانی ابھی جاری ہے۔‘

سشمیتا سین نے کہا کہ ڈاکٹرز نے میری زندگی کی نئی کہانی لکھی اور مجھے ایک نئی سمت دی، یہ میرا دوسرا یوم پیدائش تھا، میں یہ دن اور اپنی کہانی تمام ڈاکٹرز کے نام کرتی ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SUN PHARMA (@sunpharma_live)

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو گزشتہ برس اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ ڈزنی اور ہاٹ اسٹار کی مشترکہ پیشکش ’آریا‘ کی جے پور میں ریکارڈنگ میں مصروف تھیں۔ 48 سالہ اداکارہ کا اصل یوم پیدائش 19 نومبر 1975 ہے۔

سشمیتا سین نے ایک طویل وقفے کے بعد کرائم ایکشن ویب سیریز ’آریا‘ سے دوبارہ اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں، انہوں نے ڈرامہ سیریز ’تالی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، اس ڈرامہ میں انہوں نے ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟