سشمیتا سین شوٹنگ کے لیے جے پور پہنچیں تو دل کا دورہ پڑا،ساتھی اداکار کا انکشاف

منگل 11 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آریہ سیزن 3میں اے سی پی خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار وکاس کمار نے انکشاف کیا ہے کہ سشمیتا سین جب شوٹنگ کے لیے جے پور پہنچیں تو انہیں دل کا دورہ پڑا۔

حال ہی میں ڈزنی پلس ہاٹ سٹار سیریز آریہ سیزن 3میں اے سی پی خان کا کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکاروکاس کمار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سشمیتا سین جب شوٹنگ کے لیے جے پور پہنچیں تو انہیں دل کا دورہ پڑا۔ اس کے بارے میں انہیں بعد میں پتہ چلا۔

اداکار وکاس کمار کا کہنا ہے کہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے آریہ سیزن 3کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔

وکاس کمار نے ایک انڈین ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آریہ سیزن 3کے بعض مناظر جے پور میں شوٹ کرنے تھے۔ ہم وہاں اترے لیکن بد قسمتی سے سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا۔ ہمیں پہلے اس کے بارے میں معلوم نہیں تھا لیکن چند دن بعد جب سشمیتا سین نے اپنے ہارٹ اٹیک کی خبر دنیا کو بتائی تو ہمیں پتہ چلا۔

اداکار وکاس کمار کا مزید کہنا تھا کہ شروع میں سشمیتا بھی نہیں جانتی تھیں کہ ان کے ساتھ  کیا ہوا ہے لیکن ٹیسٹ کروانے کے بعد انہیں پتہ چلا، تب انہوں نے ہارٹ اٹیک کی خبر دنیا کو بتائی۔

آریہ سیزن 3 کے اداکار کا مزید کہنا تھا کہ سشمیتا کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ہم نے شوٹنگ بھی روک دی تھی۔

رواں سال سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کی خبر 2 مارچ کو بتائی تھی اوراس کے چند دن بعد انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’مجھے چند دن پہلے دل کا دورہ پڑا،انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور اسٹنٹ بھی لگا دیا گیا ہے‘۔

کچھ دنوں بعد سشمیتا سین نے انسٹا گرام پر لائیو آ کر مداحوں کو بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی ایک شریان میں 95فیصد رکاوٹ پیدا ہو گئی تھی۔

سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد ٹیم آریہ کی طرف سے مدد فراہم کیے جانے پر  شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

رام مدھوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں سشمیتا سین کے علاوہ،نمت داس، منیش چودھری،ونود راوت،وکاس کمار اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم