پاکستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد پر محکمہ خارجہ کا موقف سامنے آگیا

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے۔

امریکا کے ’ہاؤس آف ریپریزینٹیٹیوز‘ میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بھارتی اکثریت سے منظور ہونے والی قرارداد پر واضح مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے امریکی نائب ترجمان نے کہا کہ زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کی جاسکتی۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا وقتاً فوقتاً انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھاتے رہے ہیں اور اس پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں،  اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماعات اور مذہبی آزادی کا احترام کرے۔

’عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے‘

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے