پارٹی جوائن کرنے پر مفت ’کوکومو‘ مانگنے والوں کو مفتاح اسماعیل نے کیا جواب دیا؟

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کا اعلان کیا۔ مفتاح اسماعیل اس نئی جماعت کے سیکریٹری جنرل ہونے کے علاوہ بچوں کے پسندیدہ بسکٹ ’کوکومو‘ بنانے والی کمپنی اسماعیل انڈسٹریز کے بانی بھی ہیں۔

جب سے مفتاح اسماعیل اپنی نئی سیاسی جماعت کے ساتھ میدان میں آئے ہیں، لوگوں نے ان کے ساتھ ازراہِ مذاق ’مفت کوکومو‘ دینے کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں وی ایکسکلوسیو: عمران خان کبھی اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں رہے، آج بھی گود لیے جانے کے منتظر ہیں،مفتاح اسماعیل

گزشتہ روز مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی نئی جماعت سے متعلق کئی پوسٹس کیں جن میں انہوں نے اپنی پارٹی کے منشور اور اہداف کے بارے میں صارفین کو بتایا اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

(اسکرین شاٹ: ایکس) مفتاح اسماعیل نے اپنی پارٹی میں شمولیت کے طریقہ کار کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا’ آپ ہماری ویب سائٹ پر جا کر آنے والی پارٹی ’عوام پاکستان‘ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ جس پر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا ہمیں پارٹی میں شامل ہونے پر مفت کوکومو ملے گی؟‘ تاہم مفتاح اسماعیل نے جواب میں ’No‘ لکھ کر صاف

انکار کر دیا۔مفتاح اسماعیل کے ’انکار‘ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ میں پارٹی میں شامل ہونے کے بارے میں سوچ رہا تھا لیکن اگر مفت کوکومو کے بارے میں آپ کا یہ رویہ ہے تو میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی، مصطفٰی نواز کھوکھر اور مفتاح اسماعیل کا آرمی چیف کے لیے پیغامایک اور صارف نے لکھا، ’کوکومو کو عزت دو‘، ایک پیکٹ میں اتنے کم کوکومو اور ان میں بھی چاکلیٹ غائب اور فلیور بھی سنگل، اس ملک کے کوکومو کھانے والے غریب بچے کہاں جائیں، کس سے فریاد کریں۔

ایک اور صارف نے کوکو مو کے پیکٹ میں بسکٹوں کی کم تعداد پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوکومو کے پیکٹ سے بسکٹ روز بروز کم کرتے جا رہے ہو اور باتیں کرتے ہو ملک کو ترقی دلانے کی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز اپنی نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 6 جولائی کو پارٹی لانچ کرکے اپنا وژن اسٹیٹمنٹ دیں گے۔ پارٹی کنوینر شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت کو عوام پر ٹیکس لگانے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بجٹ پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp