ٹی20 ورلڈ کپ 2026، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکنگ میں بہتر پوزیشن کی بنیاد پر برائے راست ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، آئی سی سی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے عالمی رینکنگ میں بہتر پوزیشن کی بنیاد پر ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان قیاس آرائیوں اور افواہوں نے دم توڑ دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان کو اگلے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلان کے مطابق ورلڈ کپ 2024 کا سپر 8 مرحلہ کھیلنے والی تمام 8 ٹیموں نے 2026 کے ورلڈکپ کے برائے راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ان ٹیموں میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکا کی ٹیم کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ شامل ہیں۔ سری لنکا اور بھارت بطور میزبان ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کریں گی۔

عالمی کرکٹ کونسل کے اعلان کےمطابق آئی سی سی کی 30 جون 2024 تک کی عالمی رینکنگ میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے کی بنیاد پر نیوزی لینڈ، پاکستان اور آئرلینڈ نے بھی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے برائے راستکوالیفائی کیا ہے۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی 20 ٹیموں شرکت کریں گی ،20 ٹیموں کو اسی طرح 4  گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ریجنل کوالیفائی راونڈ میں افریقہ سے 2، امریکا ریجن سے ایک، ایشیا سے 2، ایشیا پیسیفک خطے سے ایک اور یورپ سے 2 سرفہرست ٹیمیں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے سے ہی باہر ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر یہ افوائیں اور قیاس آرائیاں پھیل گئی تھیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ٹی20 عالمی کپ کھیلنے کے لیے کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp