فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی صحیح کہہ رہے ہوں گے کہ وہ سرجری کرا رہے ہیں، کوئی بیمار ہے جس پر وہ سرجری کی بات کر رہے ہیں۔ بعد ازاں صحافی نے جب مدعا بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں نہیں جانتا ہوں۔
سوشل میڈیا پر لندن کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں صحافیوں نے شاہین شاہ آفریدی کو گھیر رکھا ہے۔ اس دوران ایک صحافی نے پوچھا کہ محسن نقوی تو کہہ رہے ہیں سرجری کرنے کی ضرورت ہے، جس پر رد عمل دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی بولے کہ ہاں صحیح کہہ رہے ہوں گے کوئی بیمار ہی ہوگا اس لیے سرجری کی ضرورت ہوگی۔
مزید پڑھیے: بھارت سے شکست، چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کی سرجری کا فیصلہ
بعد ازاں صحافی نے سوال میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کی سرجری کی بات کررہے ہیں جس پر شاہین شاہ بولے کہ جی نہیں مجھے اس بات کا علم نہیں اور مجھے سیاست سے دور ہی رکھیں کیونکہ مجھے سیاست کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں ہے۔
This is how Shaheen Shah Afridi reacted to PCB CHAIRMAN Mohsin Naqvi’s Team surgery Statement. #BabarAzam𓃵 #ShaheenAfridi #MohsinNaqvi pic.twitter.com/kRkVkLKmCd
— Cricket with Anas (@CricketwithAnas) July 2, 2024
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے وہ ورلڈ کپ جیتنے کے مستحق تھے۔ ورلڈ کپ میں جو بھی ٹیم آتی ہے اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، ہمیں بہت ساری چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضروت ہے۔ سب سے پہلے مجھے خود کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی
یاد رہے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ2024 میں خراب پرفارمنس، بھارت اور امریکا سے عبرتناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی نے بیان دیا کہ قومی ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے۔