قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑی لیگز میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار، این او سی جاری

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کو مختلف لیگز میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کردیے۔

پی سی بی کی جانب سے جن کرکٹرز کو این او سی جاری کیے گئے ہیں ان میں فخر زمان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عامر اور محمد حارث شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کی این او سی میں توسیع دینے سے انکار

اس کے علاوہ شاداب خان، سلمان علی آغا، صہیب مقصود، شرجیل خان، زمان خان اور اسامہ میر کو بھی این او سی جاری کیے گئے۔

پی سی بی نے فخر زمان کو سی پی ایل کے لیے 29 اگست سے 6 اکتوبر تک این او سی جاری کیا ہے، جبکہ محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کے لیے 4 سے 20 جولائی تک این او سی ملا۔

اس کے علاوہ ابرار احمد کو میجر کرکٹ لیگ کے لیے 4 سے 28 جولائی تک این او سی ملا ہے، جبکہ محمد حسنین کو لنکا پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اسی طرح شاداب خان اور سلمان علی آغا کو ایل پی ایل اور محمد حارث کو لنکا پریمیئر کے لیے این او سی جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں مقامی لیگز عالمی کرکٹ کے مستقبل کے لیے کس قدر خطرناک بنتی جارہی ہیں؟

پی سی بی نے زمان خان کو ایم ایل سی، اسامہ میر کو دی ہنڈرڈ جبکہ صہیب مقصود اور شرجیل خان کو ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے لیے این او سی جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں پر پابندی ہے کہ وہ این او سی کے بغیر کسی لیگ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp