پاک امریکا تعلقات خطے میں استحکام کے لیے بہت اہم ہیں، احسن اقبال

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات خطے میں استحکام کے لیے بہت اہم ہیں، پاکستانی عوام غزہ میں جنگ اور خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے جمہوری حق کی حمایت اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ایک عالمی رہنما کے طور پر امریکا کی طرف دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن عزم استحکام: امریکا کا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

امریکا کی 248ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر امریکی سفارت خانے کے استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جب ہم مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں تو مجھے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے الفاظ یاد آجاتے ہیں، کہ ’ہو سکتا ہے ہم سب مختلف کشتیوں پر آئے ہوں، لیکن اب ہم ایک ہی کشتی میں ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کو آنے والے بڑے چیلنجز کے تناظر میں صرف ہمارا تعاون ہی ضروری نہیں، بلکہ ایک ساتھ مل کر ہم ان چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط، زیادہ لچکدار اور زیادہ متحد ہوکر ابھر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے تعلقات بہتر ہوئے، ایک جماعت پروپیگنڈا کررہی ہے، احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات پاکستان سمیت ارد گرد کے ممالک کے امن اور استحکام کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے امریکا کی مرکزی رہنما کے طور پر پوری دنیا میں امن کے لیے کوششوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل