امریکی سُپر ماڈل دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی جریدے ’جی کیو‘ نے اسٹائلش افراد کی فہرست میں بیلا حدید کو پہلا نمبر دیا ہے، میگزین کے مطابق 26 سالہ بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت ہیں، کیونکہ وہ وہ ہر قسم کا لباس جس میں خواتین ، مردوں، سمارٹ ویئر او ر پارٹی ویئر ملبوسات کو سب سے اچھے طریقے سے زیب تن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

میگزین میں یہاں تک کہا گیا ہے کہ امریکی ماڈل مردوں کے ملبوسات کو مرد حضرات سے بھی زیادہ بہتر انداز میں پہنتی ہیں۔

واضح رہے سپرماڈل بیلا حدید کو سائنسی طور پربھی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔

غیرملکی جریدے ڈیلی میل کے مطابق دنیا بھر کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے چہروں کی سائنسی طور پر پیمائش کی گئی جسے ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘ کا نام دیا گیا۔

خوبصورتی کے سائنسی پیمانے نے تئیس سالہ امریکی ماڈل بیلا حدید کو دنیا بھرمیں سب سے زیادہ جاذب نظر، دلکش اور حسین خاتون کا لقب دیا تھا۔

گولڈن ریشو آف بیوٹی کے مطابق بیلا حدید خوبصورتی کے مقرر کردہ میعارات پر پورا اترتی ہیں۔ ان کی آنکھیں، بھنوئیں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے خدوخال 94 فیصد تک خوبصورتی کے گولڈن ریشو آف بیوٹی پر پورا اترتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، کیا گوادر، پورٹ قاسم اور کراچی کی بندرگاہیں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت