پاکستان کے سب سے لمبے نوجوان ضیا رشیدکا انتقال کیسے ہوا؟

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وہاڑی سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا طویل القامت شخص ضیا رشید طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا، جسے وہاڑی کے قریب آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے علاقے جہاں شادی بیاہ کی دلچسپ قدیم روایات اب بھی زندہ ہیں

5 بھائیوں میں سب سے چھوٹے پاکستان کے سب سے لمبے شخص ضیا رشید گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 37 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، انہیں وہاڑی کے قریب ان کے آبائی گاؤں 94 ڈبلیو بی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں دوست احباب کے علاوہ علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اہل خانہ کے مطابق ضیا رشید کا قد 8 فٹ اڑھائی انچ تھا۔ کچھ اور ریکارڈ بتاتے ہیں کہ ان کا قد بالکل 8 فٹ تھا جس کی وجہ سے وہ نصیر سومرو سے دو انچ بلند قامت تھے۔ تاہم، ان پیمائشوں کی گنیز بک آف ریکارڈز سے تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

ضیا کی پیدائش 1987 میں ہوئی۔ ان کے 4 بہن بھائی ڈاکٹر ماجد راشد، ڈاکٹر ثاقب راشد، عاقب راشد، کاشف راشد، خاندان کے مطابق، ضیا عام قد کے ساتھ بڑے ہوئے۔ تاہم 15 سال کی عمر میں انہوں نے غیر معمولی قدکاٹھ نکالا اور 18 سال کی عمر تک 7 فٹ 10 انچ کی اونچائی تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی بلند ترین عمارت سے متعلق جانیں دلچسپ حقائق

اہل خانہ کے مطابق غیرمعمولی قد کی وجہ سے ضیا کی عام کی زندگی متاثر ہوئی کیونکہ طبی مسائل سامنے آنا شروع ہوگئے تھے۔ وہ 20 سال کی عمر کے بعد گھٹنے کے درد میں مبتلا ہو گئے۔

دوستوں اور اہل خانہ کے مطابق ضیا کچھ عرصہ قبل اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گرا تھا۔ لیکن حکومتی تعاون کی کمی کی وجہ سے وہ مناسب علاج کا انتظام نہیں کر سکے۔ اس کے نتیجے میں ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ گزشتہ روز کو انتقال کر گئے۔

علاقہ مکینوں پرویز چوہدری، سلیم کمبوہ، لیاقت قادری اور دیگر نے کہا کہ ضیا نے بھرپور زندگی گزاری۔ ضیا رشید نہایت خوش اخلاق اور سادہ انسان تھے۔ ان کی موت سے پاکستان دنیا کے سب سے لمبے آدمیوں میں سے ایک سے محروم ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی