ٹی20 ورلڈ کپ میں ناکامی، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ محسن نقوی کو بھیج دی

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء میں ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق ایک جامع رپورٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو بھجوا دی۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں ٹی20 ورلڈ کپ میچز میں پاکستان کی مایوس کن کاکرکردگی کی وجوہات کا باریک بینی سے تجزیہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ملکی کرکٹ کی بہتری کا نسخہ بتا دیا

مذکورہ رپورٹ میں جن اہم شعبوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ان میں فٹنس کی سطح، نظم و ضبط کے مسائل اور کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رپورٹ میں پیش کردہ نتائج کا بغور جائزہ لینے کے بعد پی سی بی حکام اور سابق کرکٹرز سے مشاورت کریں گے اور پھر اپنا اگلا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بیمار ہے جو سرجری کی بات ہورہی ہے؟ شاہین آفریدی کا پی سی بی چیئرمین کے بیان پر ردِعمل

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ قومی ٹیم کو ناتجربہ کار میزبان ٹیم امریکا اور روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف اپنے آخری 2 میچ جیتنے کے باوجود پاکستان ٹیم اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ دوسری جانب، ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بھارت کی ایونٹ میں کارکردگی نہایت شاندار رہی اور اسے کسی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp