پی ٹی آئی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ غیرضروری ہے، دفتر خارجہ

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی یہ رپورٹ غیر ضروری ہے۔ پاکستان میں جمہوریت فعال ہے، اکتوبر میں ایس ای او سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو مدعو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟

دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ غیر ضروری اور حقائق کے خلاف ہے۔ پاکستان میں جمہوریت فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ

امریکی رپورٹ مسترد

ممتاز زہرا بلوچ نے مذہبی آزادیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ رپورٹ کو بھی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آدھی سے زیادہ رپورٹ غلط اور بے تحقیق ہے، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے پاکستانی شہری قانون اور آئین کے تحت مکمل مذہبی آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں۔

فہرست بھارت کے حوالے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جولائی کے فرسٹ کو پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا۔ بھارت میں قید 365 افراد کی فہرست بھی شئیر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : غیرملکی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں محتاط رہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق1971 کی جنگ میں ممکنہ طور پر بھارت کی جیل میں قید فوجی اہکاروں کی فہرست بھی بھارت کے ساتھ شیئر کی گئی۔ پاکستان نے بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم

ترجمان دفتر خارجہ نے مطلع کیا کہ اکتوبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہان ممکت اجلاس کی میزبانی کرے گا، ایس سی او میں بھارتی وزیر اعظم کو مدعو کرنے پر ترجمان نے کہا کہ بطور روٹیٹنگ چئیر ایس سی او پاکستان تمام رکن ممالک کے سربراہان کو مدعو کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : رضوان سعید شیخ امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات، دفتر خارجہ

غزہ کے طلبہ کی پاکستان آمد

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دوحہ تھری مذاکرات میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی، افغان وفد کو دہشتگردی میں افغانستان کی سرزمین کے استعمال اور ٹی ٹی پی کی معاونت پر آگاہ کیا۔ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر غزہ کے میڈیکل طلباء کو پاکستان میں طبی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی جو کہ 20،20 بیس کے گروپس میں طبی تعلیم مکمل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp