حرامانی کی نئی ساڑھی اور رقص نے سب کو گرویدہ کر لیا

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ حرامانی جو اپنی اداؤںاور نت نئے لباس کی وجہ سے آج کل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آتی ہیں۔ اب ایک بار پھر دلکش ساڑھی میں سج سنور کر ’پیا پیا کالنگ‘ گیت پر حُسن کے جلوے بکھیر دیے۔

حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر ایک نئی رِیل جاری کی ہے جس میں وہ ستاروں، موتیوں اور نگوں کے حسین کام سے تیار گلابی ساڑھی پہنی ہوئی ہیں جبکہ اس ساڑھی کے ساتھ انہوں پف سلیوس والا سفید بلاؤز پہنا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی بیچ کی مانگ پر میسی بن باندھی نظر آئیں جبکہ کانوں میں بڑے نگ والے بُندے اور گلے میں میچنگ ہار پہنا ہوا ہے۔ حرا مانی نے اس ویڈیو پر کیفی خلیل کا گیت ’پیا پیا کالنگ‘ لگایا اور ویڈیو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض کو حرا مانی کا لُک پسند آیا تو چند اس لُک کی برائی کرتے بھی نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے